23 جولائی 2015 - 11:52
ایران میں جلد جوہری ہسپتال قائم کیا جائے گا

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ملک میں ایک بڑا اسپیشلائزڈ جوہری اسپتال تعمیر کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایرانی قوم کو جلد خوشخبری دیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قریب مستقبل میں ملک میں ایک بڑا اسپیشلائزڈ جوہری اسپتال تعمیر کیا جائے گا اور اس حوالے سے ایرانی قوم کو جلد خوشخبری دیں گے.

يہ بات 'علي اكبر صالحي' نے جعمرات كے روز تہران ميں عوامي صحت كے عنوان سے منعقدہ قومي سمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہي.
ويانا ميں طے پانے والے جوہري معاہدے كا ذكر كرتے ہوئے انہوں اس موقع پر كہا كہ يہ تمام كاميابيوں رہبر انقلاب 'حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي' كے موثر ہدايات اور احكامات سے حاصل ہوئي ہيں.
ايراني صدر 'حسن روحاني' كي اعلي كاركردگي اور قيادت كو سراہتے ہوئے صالحي نے اس بات پر زور ديا كہ دوسري اہم بات يہ ہے كہ يہ پيشرفت صدر حسن روحاني كے دور قيادت ميں ہوئي جو ايك نہايت ذہين اور قابل شخصيت ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ انشاء اللہ جلد اپنے جوہري سائنسدانوں اور وزارت صحت كے حكام كے مشتركہ تعاون سے بہت جلد ملك ميں جوہري اسپتال كو قائم كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲